Gas Leakage Web ad 1

کرکٹ میں نئی تاریخ رقم، 231 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا

کرکٹ میں نئی تاریخ رقم، 231 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا

0

کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے اور ایک ایسا عالمی ریکارڈ قائم ہوا ہے جسے ناپسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پریزیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ کے ایک میچ میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم انتہائی معمولی ہدف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ پی ٹی وی کی ٹیم نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایک نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پی ٹی اے کا اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اہم فیصلہ

تفصیلات کے مطابق ایس این جی پی ایل کو میچ جیتنے کے لیے صرف 40 رنز کا ہدف ملا تھا، لیکن اس آسان ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم محض 37 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس حیران کن نتیجے کے بعد پی ٹی وی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین ہدف کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس میچ نے 231 سال قبل قائم ہونے والا ایک قدیم ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جو اب تک کرکٹ کی تاریخ کا حصہ تھا۔

تاریخی اعداد و شمار کے مطابق اس سے قبل 1794 میں ایم سی سی کی ٹیم اولڈ فیلڈ کے خلاف 41 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی، تاہم اب پی ٹی وی نے 40 رنز کا دفاع کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ اسی دوران ایک اور خبر کے مطابق بنگلادیش نے آئی سی سی کے وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کے باعث کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.