لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافے کی پرزور وکالت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس میں چیئرمین نے ٹیم مالکان کو کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیموں کی مارکیٹ ویلیو میں اضافے کے بعد اب کھلاڑیوں کی مالی مراعات میں بھی بہتری ہونی چاہیے۔
فیصل آباد میں پرنسپل کانفرنس 2026 کا آغاز: “میں ہوں پرنسپل” کے عنوان سے تعلیمی مباحث
محسن نقوی نے اس موقع پر ایک اہم تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ "پی ایس ایل 11” کے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کی نیلامی کرائی جائے، جس سے ٹیمیں اپنی مرضی کے کھلاڑی منتخب کر سکیں گی اور کھلاڑیوں کو بھی مالی فائدہ ہوگا۔
انہوں نے دو نئی ٹیموں کو کھلاڑی چننے کے لیے یکساں مواقع دینے پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں یہ بھی توقع ہے کہ پرانی ٹیموں کی جانب سے موجودہ کھلاڑیوں کی برقراری پر بحث ہوگی۔
گزشتہ روز ہونے والے اس اجلاس میں تمام 8 فرنچائزز، پی سی بی اور پی ایس ایل کے عہدے داران نے شرکت کی، جس میں نئی شامل ہونے والی دو ٹیموں کے مالکان کو خوش آمدید کہا گیا اور کامیاب نیلامی پر مبارکباد دی گئی۔