**انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی**
انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم کا آغاز ناگفتہ بہ رہا جب انگلینڈ نے ہرارے میں منعقدہ مقابلے میں گرین شرٹس کو 37 رنز سے شکست دے دی۔
مائیکرو سافٹ کے اے آئی شعبے کے سربراہ کی اس ٹیکنالوجی کے بارے میں حیران کن پیشگوئی
انگلینڈ نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47 ویں اوور میں 210 رنز بنائے۔ پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں احمد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی رضا، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2،2 وکٹیں لیں۔ انگلینڈ کی جانب سے فیلکونر نے 66 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
پاکستان کو 211 رنز کا ہدف ملا، لیکن بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ اوپنرز سمیر منہاس اور محمد شایان جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ کپتان فرحان یوسف نے 65 رنز کی قابل ذکر کوشش کی، مگر باقی بیٹرز اسکور میں اہم شراکت نہ دے سکے۔ پوری ٹیم 47 ویں اوور میں صرف 173 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
انگلینڈ کے بولرز ایلکس گرین، البرٹ اور جیمز منٹو نے دو، دو وکٹیں حاصل کر کے پاکستانی بیٹنگ کو مشکلات میں ڈالے رکھا۔ یہ شکست پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ کے آغاز میں ایک بڑا دھچکا ہے۔