سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے کی حمایت کر دی ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا انڈیا کے حق میں جھکاؤ نمایاں طور پر نظر آتا ہے، حالانکہ یہ ادارہ صرف ایک ملک کے لیے نہیں بلکہ تمام ممبر ممالک کے لیے بنایا گیا ہے۔
چین پاکستان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ: سی پیک سمیت مشترکہ مفادات کے تحفظ پر اتفاق
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی انڈین کرکٹ کونسل نہیں بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل ہے، اس لیے انہوں نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ جواز رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی سی سی پر اب یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بنگلادیش کے میچز کسی دوسرے مقام پر منتقل کرے۔
شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کرکٹرز ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات اور سیاسی کشیدگی کے باعث اپنی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔