sui northern 1

ایشیزسریز، آسٹریلیا کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان

ایشیزسریز، آسٹریلیا کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان

0
Social Wallet protection 2

آسٹریلیا نے 26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

sui northern 2

قومی ائیرلائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی

آسٹریلوی ٹیم میلبرن میں آل پیس اٹیک کے ساتھ میدان میں اترنے کا عندیہ دے رہی ہے، جبکہ اسکواڈ میں کوئی اسپنر شامل نہیں کیا گیا۔ حتمی پلیئنگ الیون میچ کی صبح سامنے آئے گی، جس میں جھائے رچرڈسن، مائیکل نیسرا اور برینڈن ڈوگیٹ میں سے دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ آف اسپنر ٹوڈ مرفی کو اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے اور جوش انگلس بھی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔

بیٹنگ میں عثمان خواجہ اپنی جگہ برقرار رکھتے ہوئے نمبر پانچ پر کھیلیں گے، جبکہ کیمرون گرین خراب فارم کے باعث نمبر سات پر بھیج دیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.