sui northern 1

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کر لی

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کر لی

0
Social Wallet protection 2

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار، ماڈل اور ڈیزائنر آندریا پریٹی سے شادی کر لی۔ شادی کی تقریبات چھ روز تک پام بیچ، فلوریڈا میں جاری رہیں، جس میں قریبی عزیز و اقارب اور دوست شریک ہوئے۔

sui northern 2

آئرن بڑھانے کیلئے نوجوان نے اپنا ہی خون پی لیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

وینس ولیمز نے بتایا کہ شادی کے موقع پر ان کی بہن سرینا ولیمز نے انہیں قیمتی یاٹ بطور تحفہ دیا، جس میں فیملی کے قریبی افراد کے لیے عشائیہ کا بھی انتظام کیا گیا۔ سرینا نے خود یاٹ میں تمام کھانوں کا انتظام کیا اور تقریب کے دوران مہمانوں نے ایک ہفتے تک شادی کی خوشیاں منائیں۔

وینس ولیمز اور آندریا پریٹی کی ملاقات 2024 میں میلان میں ایک فیشن شو کے دوران ہوئی تھی اور جولائی میں ان کی منگنی کی تقریب ہوئی تھی۔ سرینا ولیمز نے شادی کے موقع پر اپنی بہن کے لیے تصاویر کے ساتھ محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.