sui northern 1

نوجوان کھلاڑی مستقبل میں ملک کا نام روشن کریں گے، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کپتان اور کوچز نے اپنے موقف کا اظہار کیا۔

نوجوان کھلاڑی مستقبل میں ملک کا نام روشن کریں گے، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کپتان اور کوچز نے اپنے موقف کا اظہار کیا۔

0
Social Wallet protection 2

نوجوان کھلاڑی مستقبل میں ملک کا نام روشن کریں گے، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کپتان اور کوچز نے اپنے موقف کا اظہار کیا۔

sui northern 2

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد، کپتان فرحان یوسف، ثمیر منہاس اور ہیڈ کوچ شاہد انور نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی اور آئندہ کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی۔

ہیڈ کوچ شاہد انور نے بتایا کہ 17 جون سے ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں ہر کھلاڑی کو چار میچز کھیلنے کا موقع دیا گیا۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا گیا، جبکہ آخری کیمپ کراچی میں دس روز کے لیے منعقد ہوا جس میں سابق کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔

مینٹور سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ انہوں نے احمد حسین کی اننگز کو ثمیر منہاس کی کارکردگی کے برابر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر متحد ہو کر کھیل پیش کیا۔

کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ انڈر 19 ایشیا کپ میں انفرادی طور پر بہترین کارکردگی سامنے نہیں آ سکی، تاہم ورلڈ کپ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند رکھا گیا اور منیجمنٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کو نیچرل گیم کھیلنے کی مکمل آزادی دی گئی۔

صدر زرداری کی بغداد میں زیارات مقدسہ پر حاضری ، امت مسلمہ کے اتحاد اور سلامتی کیلئے دعا

ثمیر منہاس اور عبد السبحان نے بھی ٹیم کی نیچرل کرکٹ اور منیجمنٹ کی مکمل سپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اعتماد نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا۔

شاہد انور نے مزید بتایا کہ ایشیا کپ کے لیے 70 کھلاڑی شارٹ لسٹ کیے گئے تھے، جن میں سے 30 کھلاڑیوں کا پانچ ماہ پر مشتمل کیمپ لگایا گیا، جہاں فیئر پلے، ڈسپلن اور ٹیم اسپرٹ کو یقینی بنایا گیا۔

سرفراز احمد نے وزیراعظم کی جانب سے انعام کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

کپتان فرحان یوسف نے بھارت کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلنے اور مستقبل میں انڈر 19 ورلڈ کپ پر مکمل توجہ مرکوز رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ سرفراز احمد نے بھارتی ٹیم کے رویے کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ہمیشہ سپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ فتح کا جشن منایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.