چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے لیے بڑا انعامی اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے بھارت کے خلاف فائنل جیتنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
چھکے چوکوں کی برسات؛ سمیر منہاس نے بھارت کیخلاف میچ میں تاریخ رقم کردی
محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ان کی میڈیکل سمیت ہر ضرورت کو پورا کیا جائے گا اور ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بڑے فرق سے شکست دی تھی، جس میں سمیر منہاس نے 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔