sui northern 1

ٹی 20 ورلڈکپ 2026، کرکٹ میڈیا رائٹس خطرے میں پڑ گئے

ٹی 20 ورلڈکپ 2026، کرکٹ میڈیا رائٹس خطرے میں پڑ گئے

0
Social Wallet protection 2

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے کرکٹ میڈیا رائٹس خطرے میں پڑ گئے ہیں اور آئی سی سی کو نئے براڈکاسٹر کی تلاش کرنا پڑ رہی ہے۔

sui northern 2

اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

کس کے پیسے گرگئے ؟سپیکر کی اناوسمنٹ پر سارے ایوان نے ہاتھ کھڑا کردیا

بھارت کی ارب پتی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے زیرِ کنٹرول جیو اسٹار نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے چار سالہ انڈیا میڈیا رائٹس معاہدے کے بقیہ دو سال پورے نہیں کر سکتی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے بھاری مالی نقصانات کا سامنا ہے جس کے باعث معاہدہ جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے 2026 سے 2029 تک کے لیے بھارتی میڈیا حقوق کی نئی فروخت کا عمل شروع کر دیا ہے اور اس کے بدلے تقریباً 2.4 ارب ڈالر کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2024 سے 2027 کے سائیکل کے لیے آئی سی سی میڈیا حقوق کی مجموعی مالیت 3 ارب ڈالر تھی جس میں ہر سال مردوں کا ایک بڑا ایونٹ شامل ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.