ناروے کپ: لیاری سے تعلق رکھنے والے فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ اوسلو میں غائب

0

ناروے میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کی مسلم ہینڈز ٹیم کے کھلاڑی امان اللہ رؤف بلوچ اوسلو میں لاپتہ ہوگئے، ترجمان کے مطابق امان اللہ لیاری کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور ناروے کپ کے پہلے ہی دن سے غائب ہیں، انہوں نے استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت نہیں کی اور اب ٹیم وطن واپس پہنچ چکی ہے، امان اللہ کا پاسپورٹ پاکستانی سفارتخانے میں جمع ہے اور ناروے پولیس کو بھی تمام تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں، دوسری جانب پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان نے انڈر پندرہ ایونٹ کے فائنل میں نارویجین کلب کو شکست دے کر ٹرافی جیتی، ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی لیاری سے تعلق رکھتے تھے اور پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.