پہلاٹی20: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

0

میر پور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔

بنگلادیشی کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم صرف ایک سو دس رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ فخر زمان نے سب سے زیادہ چوالیس رنز بنائے جبکہ عباس آفریدی نے بائیس اور خوشدل شاہ نے سترہ رنز اسکور کیے۔ بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے تین اور مستفیض الرحمان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگلادیش نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر سولہویں اوور میں حاصل کرلیا۔ پرویز حسین چھپن رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جبکہ توحید ہردوئے نے چھتیس اور ذاکر علی نے پندرہ رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے سلمان مرزا نے دو اور عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ چیلنجز کا علم ہے اور ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، جبکہ بابر اور رضوان کو ورلڈ کلاس کرکٹرز قرار دیتے ہوئے ان کی پاکستان کے لیے کارکردگی کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.