ڈھاکا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

جیو نیوز کے مطابق سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ڈھاکا کے ایک مقامی ہوٹل میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی موجودگی میں کی گئی۔
تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ بنگلہ دیش اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے اور ہمیں اس کا ادراک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ممکنہ چیلنجز سے آگاہ ہیں اور مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
