پاکستان کے محمد آصف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

0

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

بحرین میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں محمد آصف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی چندرا کو 2-4 سے شکست دی۔

اسی ایونٹ کی انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستان کے حسنین اختر نے بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں انہوں نے پولینڈ کے کیوئسٹ کو یکطرفہ مقابلے میں 0-4 سے ہرایا۔

واضح رہے کہ بحرین میں جاری اس عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 43 کھلاڑی شریک ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.