فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار

0

(نیوز ڈیسک)حارث رؤف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار، میجر لیگ کرکٹ اور بنگلادیش سیریز سے باہر

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف ہیم اسٹرنگ کی گریڈ ون انجری کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے باعث وہ جاری میجر لیگ کرکٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ ان کی نمائندگی کرنے والی ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز نے ان کے ان فٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
فرنچائز کے مطابق حارث رؤف بقیہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، اور ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے بولر بین لسٹر کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حارث رؤف اس سیزن میں میجر لیگ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر رہے ہیں۔
تاہم ان کی انجری کے باعث وہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں فوری واپسی کے قابل بھی نہیں ہوں گے، اور کم از کم وہ بنگلادیش کے خلاف آئندہ سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.