جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان کیشو مہاراج نے نئی تاریخ رقم کردی

0

جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان کیشو مہاراج نے نئی تاریخ رقم کردی
(نیوز ڈیسک)زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان کیشو مہاراج 200 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پروٹیز اسپنر بن گئے۔
جنوبی افریقہ کے نئے ٹیسٹ کپتان کیشو مہاراج نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن تاریخ رقم کی، وہ جنوبی افریقہ کے پہلے اسپنر بن گئے ہیں جنھوں نے اپنے ملک کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کیا ہے۔
لیفٹ آرم اسپنر نے اتوار 29 جون کو اپنے 59ویں ٹیسٹ میں مخالف کپتان کریگ اروائین کو آؤٹ کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔
کیشو مہاراج نے زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 70 رنز دےکر 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
اس ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی بورڈ نے ٹیمبا باووما اور دیگر سینئر پلیئرز کو آرام دیا ہے جبکہ باووما کی جگہ کیشو مہاراج ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.