قومی والی بال ٹیم وطن واپس پہنچ گئ

0

قومی والی بال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

(نیوز ڈیسک)ایشین والی بال چیمپئن شپ میں سلور میڈل لیکر ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، قومی والی بال ٹیم بحرین سے وطن واپس پہنچ گئی۔
قومی والی بال ٹیم ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، قومی والی بال ٹیم کو فائنل میں بحرین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ سال بھی قومی والی بال ٹیم کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہی شکست ہوئی تھی، قومی والی بال ٹیم پی آئی اے کی پرواز 190 کے ذریعے لاہور پہنچی۔
لاہور ایئر پورٹ پر ہیڈ آف مشن امداد اللہ اور منیجر فرخ بٹ نے استقبال کیا۔

امداد اللہ میمن کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے 2مین کھلاڑی فائنل سے قبل انجری کا شکار ہوئے، اگر کھلاڑی انجری کا شکار نہ ہوتے تو فائنل بھی جیت جاتے۔
کھلاڑی کاشف کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے محنت کے ساتھ اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھائی ، کھلاڑی قومی والی بال ٹیم مصور نے کہا کہ بورڈ سے شکایات ضرور ہیں جن کا انہیں ازالہ کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.