کھیل

شہباز شریف سے اسکواش کے مایہ ناز کھلاڑی اور عالمی چیمپئین جان شیر خان کی ملاقات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسکواش کے مایہ ناز کھلاڑی اور عالمی چیمپئین جان شیر خان کی ملاقات۔

وزیراعظم نے جان شیر خان, جو کہ کئی مرتبہ عالمی چیمپئین اور برٹش اوپن چیمپئن رہ چکے ہیں، کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں اسکواش کے کھیل کو مقبول بنانے اور اس کھیل کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔پوری قوم کو آپ کی کامیابیوں پر فخر ہے ۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو جان شیر خان کے علاج معالجہ کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں اسکواش سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button