کھیل

کلدیپ یادیو نے پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔

اسپنر کلدیپ یادیو کا کہنا ہے کہ وہ پہلے کبھی پاکستان نہیں گئے، اگر موقع ملا تو وہ کافی پُرجوش ہوں گے۔

بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ کرکٹر کا کام کرکٹ کھیلنا ہے۔ جہاں بھیجا جائے گا، جا کر کھیلیں گے، پاکستانی اچھے ہیں جب بھی موقع ملے گا وہاں جاکر کھیلیں گے۔

مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر کلدیپ یادیو اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے کےلیے میلبرن گئے ہوئے ہیں، جہاں انہوں نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا تھا۔

بھارتی اسپنر نے میلبرن میں دنیائے کرکٹ کے عظیم اسپنر شین وارن کے مجسمے کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button