بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے، چیمپئنز ٹرافی ان کے بغیر کھیلیں گے: حسن علی

0

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر حسن علی نے 2025 میں پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت پر سوالیہ نشان لگنے پر کہا ہےکہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے لیکن چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔

اس حوالے سے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ جس طرح چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے کہا چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی تو وہیں ہوگی، اگر  بھارت پاکستان نہیں آنا چاہتا تو نہ آئے، چیمپئنز ٹرافی بھارت کے بغیر  کھیل لیں گے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونی چاہیے، بھارت کے پاکستان نہ آنے سے کرکٹ ختم نہیں ہوجاتی، بھارت کے علاوہ بھی بہت سی ٹیمیں ہیں، بھارت کو ایسا نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ جب ٹیمیں بھارت کھیل کر آئی ہیں تو بھارت کا بھی فرض ہے کہ وہ پاکستان آکر کھیلے، ہزاروں لوگ کہہ چکے ہیں کہ بھارت کو  کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے ۔

قومی کرکٹر  کا کہنا تھا کہ بھارت کے کئی کھلاڑی پاکستان آکر کھیلنا چاہتے ہیں، ٹیم آکر کھیلنا چاہتی ہے لیکن ان کا ملک بورڈ اور پالیسی ان کو یہ کرنے نہیں دیتی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.