کراچی میں سائیکل ریس اور آگاہی واک
کراچی(نیوزڈیسک)کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول کے تحت سائیکل ریس میں 30 سے زائد سائیکلسٹ شریک ہوئے۔
ایڈیشنل کمشنر کراچی ون سید غلام مہدی نے سائیکل ریس کا افتتاح کیا جس کا آغاز مزارِ قائد سے اور اختتام کمشنر آفس پر ہوا۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ کو انعامات بھی دیے۔
علاوہ ازیں یوگا کے عالمی دن کو اجاگر کرنے کے لیے سی ویو پر آگاہی واک بھی منعقد کی گئی جس میں مرد اور خواتین شریک ہوئے۔
مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں
Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE
