کھیل

پاک بھارت میچ، سب کی نظریں وکٹ کے برتاؤ پر

نیویارک(نیوزڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج شیڈول پاک بھارت میچ میں وکٹ کے برتاؤ پر ماہرین نے نظریں جما لیں۔

نیو یارک کے اسٹیڈيم میں ہوئے اب تک کے میچز میں وکٹ توقعات کے مطابق دکھائی نہيں دی ہے اور آئی سی سی بھی وکٹ کے معیار پر مطمئن نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکٹ کی درستگی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ نساؤ اسٹیڈیم کی وکٹ میں وہ تسلسل نہیں دکھا جس کی سب کو توقع تھی، بقیہ میچوں کے لیے وکٹ کی کوالٹی بہتر کرنے کے لیے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج شیڈول پاک بھارت میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button