امریکی کرکٹر کا حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام
نیویارک(نیوزڈیسک)پاکستان کو ہرانے کے بعد امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا دیا۔

امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے ”ایکس“ پر کی گئی پوسٹ میں حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ میچ کے دوران حارث نے انگوٹھے کے ناخن کا استعمال کرتے ہوئے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایکس ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ایسا دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ باؤلر نے نئی گیند کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی؟ تو گیند تبدیل ہونے کے محض دو اوورز بعد کیسے سوئنگ ہونے لگی؟
