Gas Leakage Web ad 1

سینئرز کی جانب سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر تنقید، علیزے شاہ، عینا کی حمایت میں سامنے آگئیں

0

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ساتھی اداکارہ عینا آصف کے بیان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عینا آصف نے سینئر اداکاروں کے رویوں کے حوالے سے بات کی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ "بڑے اسٹارز یا سینئر اداکار سیٹ پر نئے یا چھوٹے اداکاروں کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر تنقید کرتے ہیں اور ان میں خامیاں نکالتے ہیں”۔

عینا آصف نے مزید کہا کہ "کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اگر ہم کچھ بول دیں تو وہ ہمیں ایسے دیکھیں گے جیسے ہم نے بے حد احمقانہ بات کہہ دی ہو، لیکن ہمیں خود معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں تھی”۔

امریکی صدر ٹرمپ کے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے میں نازیبا اور سخت ریمارکس

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سینئر اداکار سیٹ پر نئے یا چھوٹے اداکاروں کی معمولی باتوں پر بھی خامیاں نکالتے ہیں۔

عینا آصف کا کہنا تھا کہ "یہ لوگ ایسا اس لیے کرتے ہیں تاکہ ہم غیر آرام دہ محسوس کریں۔ سیٹ پر ایسی صورتحال بھی پیدا ہوتی ہے کہ اگر میں کوئی اہم سین کر رہی ہوں، تو وہ لوگ باتیں شروع کر دیتے ہیں یا کچھ ایسا کرتے ہیں کہ میرا دھیان بٹ جائے”۔

عینا آصف کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کی، جس پر اداکارہ علیزے شاہ نے بھی کھل کر ان کی حمایت کی۔

علیزے شاہ نے عینا آصف کے انٹرویو کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ اس دور کی بہترین اور ذہین اداکارہ ہیں”۔

علیزے شاہ نے مزید کہا کہ عینا آصف بالکل درست کہہ رہی ہیں، اور بدقسمتی سے یہ رویہ صرف کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ ہی ہوتا ہے، خاص طور پر ان کے ساتھ جن کا شوبز میں کوئی بیک گراؤنڈ نہیں ہوتا۔

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ "مجھے عینا آصف کے لیے یہ بات سب کے سامنے شیئر کرنے پر فخر ہے”۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.