اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے امریکہ میں اپنے تمام سبسکرپشن پلانز کی ماہانہ فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ایڈ سپورٹڈ پلان کی قیمت اب ماہانہ 8.99 ڈالر ہو گئی ہے، جو پہلے 7.99 ڈالر تھی۔ اسٹینڈرڈ پلان کی فیس 17.99 ڈالر سے بڑھا کر 19.99 ڈالر کر دی گئی ہے جبکہ پریمیم پلان کی قیمت 24.99 ڈالر سے بڑھا کر 26.99 ڈالر ماہانہ کر دی گئی ہے۔
صرف جنگ بندی کافی نہیں، خلیجی ممالک کا امریکا سے نیا مطالبہ سامنے آگیا
مزید برآں، اکاؤنٹ میں اضافی ممبر شامل کرنے کی فیس بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ایڈ سپورٹڈ پلان میں اضافی ممبر کی فیس 7.99 ڈالر اور ایڈ فری پلان میں 9.99 ڈالر ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ بہتر سروس، نئے فیچرز اور معیاری مواد کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے نیٹ فلکس کی فی صارف آمدنی میں اضافہ ہوگا اور عالمی اسٹریمنگ مارکیٹ میں اس کی مسابقتی پوزیشن مضبوط ہوگی۔