بالی وڈ کے اداکار سنجے دت اور نورا فتیحی کا نیا گانا تنازع کا شکار ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سنجے دت کی آنے والی فلم ‘کے ڈی: دی ڈیول’ کا گانا ‘سرکے چونر تیری سرکے’ یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا، جو ریلیز ہوتے ہی شدید تنقید کی زد میں آ گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ ونیت جندال نے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کو شکایت درج کروائی ہے، جس میں ہندی گانے کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ نے اس شکایت کو وزارت اطلاعات و نشریات کو بھی ارسال کیا اور کہا کہ گانے کے کچھ بول واضح طور پر قابل اعتراض اور عوامی استعمال کے لیے نامناسب ہیں، جبکہ فلم بندی میں فحاشی کو بھی دکھایا گیا ہے۔
شکایت کے مطابق، ایسے گانے اور بول کم عمر بچوں اور نوجوانوں کے لیے مناسب نہیں ہیں، لہٰذا اس گانے پر فوری پابندی عائد کی جائے۔