سیف علی خان نے اپنے بیٹے ابراہیم علی خان کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ خود بنائیں۔ سیف علی خان نے حال ہی میں اپنی بہن سوہا علی خان کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اقربا پروری (nepotism) کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔
شادی اور طلاق کے بعد بھی امرتا نے انہیں ہمیشہ سپورٹ کیا، سیف علی خان
اداکار کے مطابق، عوام ایسے لوگوں سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جو بغیر کسی مشہور یا مضبوط بیک گراؤنڈ کے میدان میں آ کر کامیاب ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی وجہ سے ملنے والے مواقع ناانصافی ہیں؛ اگر کسی کو کام ملے اور وہ اسے اچھے سے انجام دے تو عوام اسے پسند کرے گی، لیکن بار بار موقع ملنے کے باوجود اچھا کام نہ کرنا غلط ہے۔
سیف علی خان نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی بھرپور حمایت کریں گے لیکن ایک حد تک، اور ابراہیم کو کہا کہ ہر وقت ساتھ نہیں رہ سکتا، اسے اپنی جگہ خود بنانی ہوگی۔ واضح رہے کہ ابراہیم علی خان نے پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم ‘نادانیاں’ سے ڈیبیو کیا تھا، لیکن فلم اور ان کی اداکاری کو زیادہ پذیرائی نہیں ملی، اور دوسری فلم ‘سرزمین’ بھی باکس آفس پر ناکام رہی۔