Gas Leakage Web ad 1

فریال گوہر سے طلاق پر افسوس ہے، سینئر اداکار جمال شاہ

فریال گوہر سے طلاق پر افسوس ہے، سینئر اداکار جمال شاہ

0

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکار جمال شاہ نے ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر سے طلاق پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سعودی عرب کا شیبہ آئل فیلڈ اور فضائی اڈے پر حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

حال ہی میں اداکار جمال شاہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کس قسم کے تعلق کے ختم ہونے پر دکھ ہوا؟ جس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ فریال گوہر سے میری پسند کی اور پہلی شادی ہوئی، ہماری جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد مجھے پتا چلا کہ میں پرانے خیالات کا ہوں اور فریال بہت خود مختار ہیں، اور دونوں چیزیں آپس میں بہت مختلف ہیں۔ ابتدائی طور پر لگا کہ یہ شادی گڑبڑ ہو گئی ہے لیکن ساتھ رہنا بھی مشکل تھا تو راہیں جدا کر لیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں فریال گوہر اور اداکار جمال شاہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک ساتھ شرکت کی تھی جہاں ایک سوال کے جواب میں فریال گوہر نے کہا تھا کہ جمال شاہ سے شادی کرنا میری زندگی کا ایک غلط فیصلہ تھا۔

واضح رہے کہ فریال گوہر اور جمال شاہ کو ماضی میں شوبز کی مثالی جوڑی سمجھا جاتا تھا تاہم 1992 میں دونوں کی راہیں جدا ہو گئی تھیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.