Gas Leakage Web ad 1

پریانکا نے بالی وڈ چھوڑ کر ہالی وڈ میں کام کرنے کی وجہ بتادی

پریانکا نے بالی وڈ چھوڑ کر ہالی وڈ میں کام کرنے کی وجہ بتادی

0

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی وڈ میں کام کرنے کی وجہ بیان کر دی۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں بالی وڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی وڈ کا رخ کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ کبھی بالی وڈ چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں، تاہم ہندی فلموں میں کام کے دوران انہوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر خود کو محدود محسوس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام کا دائرہ وسیع کرنا چاہتی تھیں اور بطور فنکار نئے مواقع تلاش کرنے کی طرف مائل ہوئیں، جس کے بعد وہ کام کے سلسلے میں امریکا چلی گئیں۔

آپریشن غضب للحق جاری، پاکستان کی کارروائی میں 415 افغان طالبان ہلاک، 31 پوسٹیں قبضے میں لے لیں گئیں

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ اب 12 سال یا اس سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے اور اچھے کام کا انتخاب کرنا آسان نہیں ہوتا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں ہندوستانی فلمیں پسند ہیں اور بھارت واپس آکر خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بالی وڈ اور ہالی وڈ میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کرنا چاہتیں بلکہ دونوں انڈسٹریز میں کام کرنا پسند کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں انڈسٹریز میں کام کرنے کا تجربہ مختلف ہے کیونکہ دونوں کی ثقافتیں مختلف ہیں، تاہم اب ان کا ذہن دو مختلف انداز میں کام کر سکتا ہے اور یہ ان کے لیے ایک منفرد اور دلچسپ تجربہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.