چین میں ایک خاتون انفلوئنسر کی لائیو اسٹریم کے دوران بیوٹی فلٹر میں خرابی آ گئی، جس سے اس کا قدرتی چہرہ سامنے آگیا اور فوری طور پر اسے نقصان اٹھانا پڑا۔ اس واقعے کے بعد اس کے تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار فالوورز کم ہو گئے۔
پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انفلوئنسر اپنے فالوورز کے ساتھ لائیو سیشن کر رہی تھیں اور عموماً بیوٹی فلٹرز استعمال کرتی تھیں، جو ان کی جلد کو ہموار، آنکھوں کو بڑا اور چہرے کو پرکشش دکھاتے تھے۔ اسٹریم کے دوران فلٹر اچانک فیل ہو گیا، اور اس کا قدرتی چہرہ، جس میں جلد کی اصلی ساخت اور عمر کے اثرات واضح تھے، سامنے آگیا۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ کچھ صارفین نے انفلوئنسر پر تنقید کی کہ وہ فالوورز کو دھوکہ دے رہی تھیں، جبکہ دیگر نے کہا کہ فلٹرز کا استعمال آن لائن تفریح کا حصہ ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں۔
اس واقعے نے آن لائن شہرت، سچائی اور بیوٹی اسٹینڈرڈز پر نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ انفلوئنسر نے فالوورز کو ایک مثالی اور پرکشش شکل پیش کر کے بڑی تعداد میں مداح بنائے تھے، لیکن فلٹر فیل ہونے کے بعد نہ صرف فالوورز میں کمی ہوئی بلکہ تحائف اور ڈونیشنز میں بھی نقصان ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فلٹرز کا استعمال عام ہے، لیکن ایسے واقعات یاد دلاتے ہیں کہ آن لائن پیش کی جانے والی تصویر ہمیشہ حقیقت نہیں ہوتی۔ یہ واقعہ چین کی لائیو اسٹریمنگ انڈسٹری پر بھی اثر ڈال سکتا ہے، جہاں انفلوئنسرز اپنی شکل و صورت بدل کر کمائی کرتے ہیں۔