بالی ووڈ اسٹار سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خبر خود اداکار سدھارتھ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ سنیل ملہوترا 14 فروری کو دہلی میں وفات پا گئے تھے اور اداکار نے آخری رسومات ادا کرنے کے بعد فی الحال اپنے خاندان کے ساتھ دہلی میں قیام کیا ہوا ہے۔
کیا روزے کی حالت میں مسواک استعمال کرسکتے ہیں؟
ذرائع کے مطابق سنیل ملہوترا طویل عرصے سے علیل تھے۔ اداکار کے قریبی شخص نے بتایا کہ سدھارتھ اپنے والد کے بے حد قریب تھے اور ان کے انتقال سے نہ صرف وہ بلکہ پورا خاندان صدمے میں ہے۔
سدھارتھ ملہوترا نے اپنے والد کے لیے جذباتی پیغام میں کہا کہ وہ غیر معمولی دیانت داری، اصول پسندی اور تہذیب کے مالک انسان تھے اور ہمیشہ ایسے اقدار کے مطابق زندگی گزاری جو کبھی جھکیں نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ سمندروں کی کمان سنبھالنے والے مرچنٹ نیوی کے کیپٹن سے لے کر بیماری کا بہادری سے سامنا کرنے تک، والد نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
اداکار نے مزید کہا کہ "پاپا، آپ کی دیانت داری میری میراث ہے۔ آپ کی طاقت ہر روز میری رہنمائی کرتی ہے۔ جو خلا آپ چھوڑ گئے ہیں وہ ناقابلِ پیمائش ہے۔ میں جو کچھ بھی ہوں، آپ کی بدولت ہوں اور ہمیشہ آپ کا نام، اقدار اور روشنی آگے لے کر چلوں گا۔”