نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے بتایا کہ ’سب چاہتے تھے ہم شادی کرلیں، تو ہم نے نقلی شادی کرلی۔‘
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کا دھرنا جاری، مظاہرین آؤٹر گیٹ تک پہنچ گئے
پچھلے چند ہفتوں سے ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں، اور کہا جا رہا ہے کہ دونوں رمضان المبارک میں شادی کرنے والے ہیں۔ ایک صارف نے ہانیہ سے پوچھا کہ ان کا نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد، جس پر اداکارہ نے واضح طور پر کہا کہ ’دوپہر جمعہ۔‘
واضح رہے کہ عاصم اظہر کی پچھلی منگنی میرب علی کے ساتھ ختم ہونے کے بعد سے ہانیہ اور عاصم کے دوبارہ ایک ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ اگرچہ دونوں نے اس کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم عاصم کے کنسرٹس میں ہانیہ کی موجودگی، انسٹاگرام پر ان کے گانوں کا استعمال اور گھریلو تقریبات میں ان کی شمولیت نے افواہوں کو مزید تقویت دی ہے۔
گذشتہ روز ایک وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو چھپ کر ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے سوشل میڈیا پر شادی کی قیاس آرائیوں کو مزید بڑھا دیا۔