معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن کا سادگی سے شادی کرنے کا اعلان

0

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم نے اپنی شادی کے حوالے سے سادگی اختیار کرنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔

انٹرنیٹ پر سیلیبریٹیز کی پرتعیش شادیوں کے رجحان کے برعکس علشبہ کا کہنا ہے کہ وہ محدود اخراجات کے ساتھ نکاح اور ولیمے پر مشتمل تقریبات منعقد کرنا پسند کریں گی۔

سوشل میڈیا پر گفتگو کے دوران جب ان سے شادی کے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ تقریباً 20 سے 30 لاکھ روپے کے بجٹ میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ان کی تقریب صرف دو تقریبات، نکاح اور ولیمے تک محدود ہوگی جس کا مقصد غیر ضروری دکھاوے کی بجائے سادگی کو ترجیح دینا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.