سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ نے اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ شادی شدہ تھیں اور بعد میں انہوں نے خلع لے لی تھی۔ رابی پیرزادہ جو اس وقت ایک بیوٹی برانڈ چلا رہی ہیں اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہی ہیں، ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ پہلی بار یہ بات عوام کے سامنے لا رہی ہیں اور اس سے قبل انہوں نے اپنی شادی یا علیحدگی کا کبھی ذکر نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتیں مگر اس رشتے میں جو کچھ ان کے ساتھ ہوا اس کے بعد انہوں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا، جبکہ بشریٰ انصاری اور فیروز خان سے متعلق گمراہ کن بیانات پر اسما عباس کا سخت ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
اسحاق ڈار اور چین کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، پاک چین شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق
رابی پیر زادہ نے کہا کہ مستقبل میں دوبارہ شادی کا امکان موجود ہے اور وہ اس بارے میں احمد علی بٹ کی دی گئی نصیحت کو بھی یاد کرتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے والدین کے دباؤ میں آ کر شادی کی تھی اور یہ وٹہ سٹہ کی شادی تھی جس پر انہیں افسوس ہے، کیونکہ اکثر فریقین کو اس قسم کی شادیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔