sui northern 1

طلاق کے بعد نیا ہنگامہ، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کا بیان سامنے آ گیا

طلاق کے بعد نیا ہنگامہ، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کا بیان سامنے آ گیا

0
Social Wallet protection 2

سابق پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی جانب سے طلاق کے باضابطہ اعلان کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے ردعمل اور اب عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کے بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ ڈیجیٹل کریئیٹر اور وکیل نائلہ راجہ نے ثانیہ اشفاق کے بارے میں سخت ردعمل دیا ہے، جس کے بعد صارفین نے نائلہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ نائلہ راجہ جولائی 2025 میں اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھیں جب انہیں عماد وسیم کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جبکہ اس وقت ثانیہ اشفاق اپنے تیسرے بچے کی امید سے تھیں اور اس حوالے سے کئی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

sui northern 2

ہائیکورٹ کے نام کا جعلی خط بنانے پر سول جج کی اہلیہ، سسر اور سالے کیخلاف مقدمہ خارج

عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی طلاق کے بعد نائلہ راجہ پر ہونے والی تنقید کے جواب میں انہوں نے ایک طویل پیغام جاری کیا ہے جس میں ثانیہ اشفاق کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔ نائلہ نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ اگر کسی کے پاس ان کے خلاف کوئی حقیقی ثبوت موجود ہے تو اسے محض سوشل میڈیا پر الزامات لگانے کے بجائے مناسب قانونی محکموں میں پیش کرنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بدنامی صرف جھوٹے دعوؤں پر مبنی ہوتی ہے اور اگر کوئی سچ ثابت کرنا چاہتا ہے تو اسے کوئی روک نہیں سکتا، اس لیے لوگوں کو الزام تراشی کے بجائے قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

تاہم نائلہ راجہ کے اس وضاحتی بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مزید سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ان پر گھر توڑنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ ثانیہ اشفاق نے اپنے بیانات میں کہیں بھی نائلہ راجہ کا نام نہیں لیا، اس کے باوجود نائلہ کا خود سامنے آ کر صفائیاں دینا ان کے اس معاملے میں ملوث ہونے کا ثبوت دیتا ہے۔ کچھ صارفین نے طنزیہ طور پر لکھا کہ اتنا اعتماد ہونا چاہیے کہ سب کچھ کرنے کے بعد بھی خود کو معصوم ثابت کیا جائے، جبکہ اکثر لوگ نائلہ کے اس ردعمل کو ان کے احساسِ جرم سے تعبیر کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.