رونالڈو نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی

رونالڈو نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی

0

پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ریکارڈز توڑنے کے لیے مشہور رونالڈو نے ہنگری کے خلاف میچ میں دو شاندار گول اسکور کرکے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
کوئٹہ: غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن، 752 افغان باشندےگرفتار
40 سالہ رونالڈو کے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں اب مجموعی طور پر 50 میچز میں 41 گولز ہو چکے ہیں، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ گوئٹے مالا کے کارلوس روئیز کے پاس تھا جنہوں نے 39 گولز اسکور کیے تھے۔

رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ قومی ٹیم کی نمائندگی ہمیشہ میرے لیے باعث فخر رہی ہے، اور اس منفرد سنگِ میل تک پہنچنا میرے لیے ایک اعزاز ہے۔

پرتگال اور ہنگری کے درمیان کھیلا گیا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ 2-2 گول سے برابر رہا، جبکہ گروپ ایف میں پرتگال 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.