وینس فلم فیسٹیول میں فلسطینی بچی کی کہانی پر بنی فلم نے دوسرا بڑا ایوارڈ جیت لیا

وینس فلم فیسٹیول میں فلسطینی بچی ہند رجب کی کہانی پر بنی فلم "دی وائس آف ہند رجب” نے دوسرا بڑا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ یہ فلم ۵ سالہ ہند رجب کے دل دہلا دینے والے آخری لمحات کو دکھاتی ہے، جب غزہ میں اسرائیلی حملے کے دوران وہ مدد کے لیے ہلال احمر کو کال کرتی ہے لیکن بچائی نہ جا سکی۔ فلم نے ۸۲ ویں وینس فلم فیسٹیول میں جوری کا سلور لائن ایوارڈ حاصل کیا اور پریمیئر پر اسے تیز تالیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ہدایت کار نے یہ ایوارڈ فلسطینی ہلال احمر کے نام کیا اور کہا کہ ہند کی آواز انصاف اور مدد تک گونجتی رہے گی۔
