لڑکوں کی طرح دکھنے والی پروین اکبر کی بات پر صنم سعید کا مبہم جواب

0

اداکارہ صنم سعید نے سینئر اداکارہ پروین اکبر کی حالیہ تنقید پر مبہم مگر معنی خیز ردعمل دیا ہے۔ پروین اکبر نے متھیرا کے پروگرام میں صنم سعید کی ظاہری شکل پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صنم لڑکی کی بجائے لڑکے جیسی لگتی ہیں اور ان کی شخصیت میں ’ٹام بوائے‘ کی جھلک ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے صنم کے بھارتی پروجیکٹ ’برزخ‘ پر بھی تنقید کی کہ انہیں پیسوں کے بجائے کردار اور کہانی پر توجہ دینی چاہیے۔صنم سعید نے پروین اکبر کا نام لیے بغیر انسٹاگرام پر ’آںٹی پرینیور‘ کی اصطلاح شیئر کی، جو عام طور پر اس خاتون کے لیے استعمال ہوتی ہے جو زائد العمر ہو کر دوسروں کی ذاتی زندگی یا کام میں مداخلت کرتی ہے۔ اس پوسٹ کو دوسرے سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا، اور اسے صنم کا ایک ضمنی جواب سمجھا جا رہا ہے جو پروین اکبر کی بات پر مبہم مگر واضح طنزیہ ردعمل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.