ہانیہ کی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت پرسوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

0

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے چہ مگوئیاں تیز ہو گئی ہیں۔

شوبز انڈسٹری کے دو نمایاں چہرے، ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اور اس کی وجہ ہانیہ کی کنسرٹ میں موجودگی ہے۔ سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نہ صرف تقریب میں شریک تھیں بلکہ پہلی قطار میں بیٹھ کر پرفارمنس سے خوب لطف اندوز بھی ہو رہی تھیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہانیہ اور عاصم ماضی میں پاکستان کی مقبول ترین شوبز جوڑیوں میں شمار ہوتے تھے، اور ان کے درمیان تعلقات 2018 سے 2019 تک میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہے۔ تاہم 2020 میں ہانیہ عامر نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ وہ اور عاصم صرف اچھے دوست تھے۔ بعد ازاں، عاصم اظہر نے اداکارہ و انفلوئنسر میرب علی سے منگنی کی، جو کچھ عرصے بعد ختم ہو گئی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ شاید ہانیہ اور عاصم ایک بار پھر قریب آ رہے ہیں۔ اگرچہ اس حوالے سے کسی قسم کی باضابطہ تصدیق یا مشترکہ تصویر سامنے نہیں آئی تھی، لیکن ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب دونوں کو ریوائیو لانچ پارٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.