بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا مقبول گانا ’آج کی رات مزہ حسن کا آنکھوں سے لیجیے‘ بچوں کو کھانے پر آمادہ کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے،

ان کے مطابق کئی خواتین نے بتایا کہ ان کے کمسن بچے، جو ابھی ڈائپر پہنتے ہیں، یہ گانا سنتے ہی خوشی خوشی کھانا کھا لیتے ہیں، تمنا نے ہنستے ہوئے کہا کہ بچوں کو گانے کے بول تو سمجھ نہیں آتے مگر وہ موسیقی اور ڈانس دیکھ کر خوش ہوتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ گانا دنیا بھر میں مقبول ہوا اور یوٹیوب پر اب تک چوہتر کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، انٹرویو میں انہوں نے پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق سے شادی کی افواہوں اور کیل مہاسوں کے لیے اپنے لعاب کے استعمال پر بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کی جانب سے پہچانے جانے اور تصاویر بنوانے پر خوشی محسوس کرتی ہیں۔
