انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔

0

 انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔

سٹی42  کے رپورٹر زین مدنی کے مطابق بھارتی فلم سردار جی تھری کو ستائیس جون کو سینماؤں میں ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم نے تین کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا۔

اس فلم میں بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور ناصر چنیوٹی بھی ہیں۔

دلجیت دوسانجھ کون ہے

دلجیت دوسانجھ ایک بھارتی گلوکار، اداکار اور فلم پروڈیوسر ہیں جو پنجابی اور ہندی سنیما میں کام کرتے ہیں۔ دوسانجھ نے 2020 میں بل بورڈ کے ذریعے سوشل 50 چارٹ میں شامل ہوئے۔ وہ کئی میوزک چارٹس میں نمایاں ہوئے، جن میں کینیڈین البمز چارٹ، آفیشل چارٹس کمپنی کی طرف سے یو کے ایشین چارٹ اور نیوزی لینڈ ہاٹ سنگلز شامل ہیں۔

دلجیت دوسانجھ کی یہ فلم دلجیت دوسانجھ کی ہی پروڈکشن میں تیار کی گئی، جبکہ  انڈیا کے وائٹ ہل اسٹوڈیوز اور سٹوری ٹائم پروڈکشنز جیسے پروڈکشن ہاؤسز نے اس پر کام کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.