"کانٹا لگا گرل” کی پراسرار موت کے بعد پوسٹمارٹم اور پولیس کی تحقیقات، سوشل میڈیا پر بھونچال

0

بھارت کی حسین اداکارہ ، ڈانسر،  ریئلیٹی ٹی وی سٹار اور گانے ‘کانٹا لگا’ میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی شیفالی جریوالہ اچانک مر گئیں لیکن ان کی کہانی ان کے مرنے سے خٹم نہیں ہوئی۔ پولیس نے موت کو مشکوک قرار دے کر فورنزک اور دوسری تحقیقات شروع کر دی، لاش کا پوسٹمارٹم کروایا جا رہا ہے۔ 

نوجوان اداکارہ شفائی جری والا کا اداکار شوہر پیراگ تیاگی ان کو مردہ حالت میں ہسپتال لے کر گیا۔ اس کے ساتھ تین دوسرے لوگ بھی تھے۔ ہسپتال کےعملے نے  تصدیق کی کہ شیفالی ہسپتال لائے جانے سے پہلے ہی انتقال کر چکی تھیں۔ اب شفالی کی لاش کا پوسٹ مارٹم ہو رہا ہے جس کے بعد پولیس ان کی موت کی وجہ کا تعین کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.