حمزہ علی عباسی نے شوبز کو خیرباد کہنے کی نفی کردی
میرے ویڈیو پیغام کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیاتھا، حمزہ علی عباسی
(نیوز ڈیسک)حمزہ علی عباسی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ انہوں نے شوبز کو کبھی خیرباد نہیں کہا۔
انہوں نے منصور علی خان کے پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں، میں نے واضح طور پر کہا تھا کہ میں شوبز نہیں چھوڑ رہا، اس ویڈیو میں میں نے دین اسلام کو سیکھنے کی خاطر بریک لینے کی بات کی تھی۔
حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اس وقفے کو ہر گز نہ سمجھا جائے کہ میں اسلام کی خاطر فنون لطیفہ کو چھوڑ رہا ہوں۔
حمزہ علی عباسی نے واضح کیا کہ وہ جاوید احمد غامدی کو فالو کرتے ہیں اور یہ بات مانتے ہیں کہ تمام فنون لطیفہ اسلام ایک حدود کے اندر رہتے ہوئے جائز ہیں ۔
عمران خان پر تنقید کے بعد حمزہ علی عباسی کی وضاحت
انہوں نے کہا کہ میری ویڈیو کو پوری دیکھے بنا یہ کہا گیا کہ میں نے شوبز چھوڑ دیا ہے اور اس پر اگلے دن باقاعدہ ہیڈلائنز بنی ہوئی تھیں اور میں اس بات پر سر پکڑ کر بیٹھ گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں، میں اپنے دل کے مطابق چیزیں کررہا تھا لیکن اب 2025 میں وہی کررہا ہوں کو خدا چاہتا ہے اور میں خدا کے احکامات پر چل رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ان احکامات پر عمل کرنا بہت تکلیف دہ بھی تھا، بہت سی ایسی چیزیں تھیں جو مجھے چھوڑنی پڑیں،ان چیزوں میں دنیا کی رنگینیاں اور موجودہ لائف اسٹائل تھے ، پارٹی لائف اسٹائل میری زندگی میں بہت کامن تھا جو مجھے چھوڑنا پڑا۔
انہوں نے 2024 میں اپنی پہلی کتاب "My Discovery of Islam, God & Judgement Day” شائع کی، جس میں انہوں نے اپنے مذہبی تجربات اور خیالات کا اظہار کیا۔