Gas Leakage Web ad 1

جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار آسان ترین طریقہ

جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار آسان ترین طریقہ

0

اگر آپ جسمانی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو نئی تحقیق کے مطابق یہ پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو سکتا ہے، اور اس کے لیے بنیادی اصول روزانہ ایک جیسی غذائیں اور یکساں کیلوریز کا استعمال ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکہ کے اوریگن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ یکساں غذاؤں اور متوازن کیلوری کے باقاعدہ استعمال سے جسمانی وزن میں زیادہ کمی حاصل کی جا سکتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ چین کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

تحقیق میں 112 ایسے افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو وزن کم کرنے کے پروگرام میں شامل تھے۔ ان افراد سے کہا گیا کہ وہ روزانہ اپنی خوراک موبائل ایپ کے ذریعے ٹریک کریں اور اپنا وزن چیک کریں۔ محققین نے ابتدائی 12 ہفتوں کے ڈیٹا پر توجہ مرکوز کی، کیونکہ اس عرصے میں افراد کا عزم مضبوط ہوتا ہے اور وہ اپنی غذائی مقدار کو درست طریقے سے فالو کرتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ یکساں غذائیں کھانے سے اوسطاً 5.9 فیصد وزن کم ہوا، جبکہ مختلف غذاؤں کے استعمال سے وزن میں اوسطاً 4.3 فیصد کمی دیکھی گئی۔ اسی طرح یکساں کیلوریز کے استعمال سے وزن میں مزید کمی حاصل ہوئی۔

محققین نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر غذائی تسلسل اور یکساں کیلوریز کے استعمال سے وزن کم کرنے میں استحکام آتا ہے، اور یہ زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے خاص طور پر ان افراد کے لیے جو زیادہ تر الٹرا پراسیس شدہ غذائیں استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند غذاؤں کے انتخاب کے ساتھ روزانہ تسلسل برقرار رکھنا وزن کم کرنے کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔ یہ تحقیق جرنل ہیلتھ سائیکولوجی میں شائع ہوئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.