یوٹیوب میں کی جانے والی ایسی نئی تبدیلی جو آپ کو بالکل پسند نہیں آئے گی
یوٹیوب میں کی جانے والی ایسی نئی تبدیلی جو آپ کو بالکل پسند نہیں آئے گی
یوٹیوب میں ایک ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو صارفین کو بالکل پسند نہیں آئے گی۔ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم اب ٹی وی پر 30 سیکنڈ طویل ایسے اشتہارات دکھائے گا جنہیں اسکیپ کرنا ممکن نہیں ہو گا۔
یوٹیوب کافی عرصے سے صارفین کو اشتہارات دیکھنے پر مجبور کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، خاص طور پر ٹی وی ڈیوائسز پر۔ 2023 کے شروع میں کمپنی نے ایسے مختصر اشتہارات دکھانے کا سلسلہ شروع کیا تھا جنہیں اسکیپ نہیں کیا جا سکتا تھا۔
جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر ڈکی اور انکی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد
اب کمپنی نے ٹی وی پر یوٹیوب ایپ کے لیے 30 سیکنڈ طویل نان سکیپ ایبل اشتہارات متعارف کرائے ہیں جو دنیا بھر میں اشتہاری کمپنیوں کو دستیاب ہوں گے۔ اس تبدیلی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوٹیوب اب ٹی وی ایپ کو موبائل ایپ کی طرح اہمیت دے رہا ہے۔
اس تبدیلی کے لیے یوٹیوب مصنوعی ذہانت (AI) سسٹمز سے مدد لے رہا ہے۔ اشتہاری کمپنیوں کو بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی 5 سے 30 سیکنڈ تک کے اشتہارات صرف ٹی وی پر دکھائے گی جنہیں اسکیپ نہیں کیا جا سکے گا، تاکہ ان کا پیغام درست ناظرین تک درست وقت پر پہنچ سکے۔
یہ تبدیلی اس لیے اہم ہے کیونکہ لوگ ٹی وی اسکرینز پر زیادہ وقت یوٹیوب دیکھتے ہیں اور عموماً مکمل ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ اس تبدیلی سے اشتہاری کمپنیوں کو طویل اشتہارات دکھانے کا موقع ملے گا جبکہ یوٹیوب کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔
تاہم عام ناظرین کو یہ تبدیلی پسند نہیں آئے گی اور اگر وہ اشتہارات سے پاک ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں یوٹیوب پریمیئم کا انتخاب کرنا ہو گا۔