وہ اسمارٹ فون جسے ایک ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں
وہ اسمارٹ فون جسے ایک ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں
ایک کمپنی نے ایسا اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جسے روزانہ چارج کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ایک بار چارج کرنے پر پورا مہینہ چل سکتا ہے۔
انرجائزر کا نیا اسمارٹ فون "پی 30 کے ایپکس” 30 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری سے لیس ہے جو معتدل استعمال اور اسٹینڈ بائی موڈ میں ایک ماہ تک بغیر چارج کیے کام کر سکتا ہے۔ فون میں 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے تاکہ بڑی بیٹری کو کسی حد تک جلد چارج کیا جا سکے۔
مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز چھا گئیں
اس فون کا ڈسپلے 6.95 انچ کا ہے جو واٹر اور ڈسٹ پروف ہے۔ ڈیوائس میں 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ فون کے بیک پر 200 میگا پکسل کا مین کیمرہ، 50 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے کیمرے نصب ہیں۔
انرجائزر پی 30 کے ایپکس کو جون 2026 کے بعد 399 یورو میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔