Gas Leakage Web ad 1

واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک نئی دلچسپ تبدیلی کر دی گئی

واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک نئی دلچسپ تبدیلی کر دی گئی

0

واٹس ایپ چیٹس میں کئی برسوں بعد ایک بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں پیغامات کے ڈیزائن کو تبدیل کیا جا رہا ہے جس میں پیغامات کے ببلز (میسج ببلز) کو زیادہ گول شکل دی جا رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دیامر: تیزبارش اور لینڈسلائیڈنگ، شاہراہِ قراقرم اپرکوہستان سے متعدد مقامات پر بند

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے نئے بیٹا ورژن میں پیغامات کے ڈیزائن کو زیادہ گول بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پیغامات میں لگی چھوٹی سی "دم” (ٹیل) کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔

یہ تبدیلی بظاہر معمولی ہے لیکن اس سے واٹس ایپ چیٹس کی شکل و صورت کافی حد تک تبدیل ہو جائے گی۔ نئے ڈیزائن سے پیغامات زیادہ صاف اور بہتر نظر آئیں گے اور چیٹ تھریڈ بھی کلین محسوس ہو گی۔

واٹس ایپ میں اس قسم کی انٹرفیس تبدیلیاں بہت کم کی جاتی ہیں کیونکہ کمپنی اربوں صارفین کے لیے پرانے ڈیزائن کو ہی برقرار رکھنے کو ترجیح دیتی ہے۔ اس تبدیلی کو کب تک متعارف کرایا جائے گا، اس بارے میں ابھی کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.