سست اینڈرائیڈ فون کو تیز کرنے میں مدد فراہم کرنے والی ٹِرک
سست اینڈرائیڈ فون کو تیز کرنے میں مدد فراہم کرنے والی ٹِرک
دنیا بھر میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ گوگل کے اس آپریٹنگ سسٹم میں ایسے متعدد فیچرز اور ٹرکس موجود ہیں جن کا علم اکثر افراد کو نہیں ہوتا۔ ایسی ہی ایک ٹرک کے بارے میں جانیں جس سے سست اسمارٹ فون کچھ تیز محسوس ہونے لگے گا۔
جنگ افغانستان نے شروع کی، ختم پاکستان کرےگا: فیصل کریم کنڈی
ویسے تو نئے اینڈرائیڈ فونز کافی تیز رفتار ہوتے ہیں مگر پرانے یا سستے فونز میں 2 سے 4 جی بی ریم ہوتی ہے جس سے ڈیوائس کی اسپیڈ کئی بار سست محسوس ہوتی ہے۔ اس کا ایک حل فون کے انیمیشن اسکیل کو بدلنا ہے جس سے فون حقیقت میں تو تیز رفتار نہیں ہو جائے گا مگر ایسا محسوس ضرور ہوگا۔
اس کے لیے پہلے ڈویلپر موڈ کو ان ایبل کرنا ہوگا۔ ڈویلپر موڈ ان ایبل کرنے کے لیے فون کی سیٹنگز میں "About Phone” میں جا کر وہاں فون بلڈ نمبر (Build Number) پر 7 بار کلک کریں جس کے بعد لکھا آئے گا کہ آپ ڈویلپر بن گئے ہیں۔
ڈویلپر موڈ ان ایبل ہونے کے بعد سیٹنگز میں "System” اور پھر "Developer Options” میں جائیں۔ وہاں نیچے اسکرول کرنے پر "Window Animation Scale”، "Transition Animation Scale” اور "Animator Duration Scale” کے آپشن نظر آئیں گے۔ اس انیمیشن اسپیڈ کو 0.5x سیٹ کر دیں جس سے فون زیادہ تیز رفتار محسوس ہوگا۔