کم وقت میں پانسوں سے مینار بنانے کا ریکارڈ

کم وقت میں پانسوں سے مینار بنانے کا ریکارڈ

0

ڈیوڈ رش نے اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ مل کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے 20 پانسوں کو دو الگ میناروں کی شکل میں سب سے کم وقت میں ترتیب دینے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

وزیراعظم کی ملاقات، امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

سالگرہ کے موقع پر اس ریکارڈ کوشش میں ان کے بھائی جونتھن، بھابھی کورٹنی اور دوست اینڈریا بھی شامل تھے۔ ریکارڈ بنانے کا چیلنج یہ تھا کہ ایک مینار میں دس پانسے اور دوسرے مینار میں بھی دس پانسے انتہائی ترتیب سے رکھے جائیں اور وقت اس وقت روکا جائے جب بیسواں پانسہ درست جگہ پر پہنچ جائے۔ رش نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ بظاہر یہ چیلنج آسان لگتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے کیونکہ پانسوں کے مینار بار بار گر جاتے ہیں اور کوششیں ناکام ہوتی رہتی ہیں۔

ڈیوڈ رش کے مطابق ریکارڈ بنانے کی کوشش کے دوران درجنوں بار پانسوں کے مینار گر گئے اور انہیں دوبارہ ترتیب دینا پڑا، تاہم مسلسل محنت کے بعد وہ نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.