دنیا کے 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز نئے سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار
دنیا کے 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز نئے سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار
گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تقریباً 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز نئے سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔ کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ کے پرانے ورژنز استعمال کرنے والے ڈیوائسز میل ویئر اور اسپائی ویئر کے خلاف مؤثر تحفظ حاصل نہیں کر پا رہے۔
وزیر اعظم کا بلوچستان میں آپریشن“ردالفتنہ”کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
گوگل نے بتایا کہ اینڈرائیڈ 12 اور اس سے پرانے ورژنز کے لیے اب سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری نہیں کی جا رہی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ صرف اینڈرائیڈ 13 یا اس سے جدید ورژن والے فونز محفوظ تصور کیے جا سکتے ہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 58 فیصد فونز جدید ورژن پر ہیں، جبکہ 40 فیصد سے زیادہ ڈیوائسز سیکیورٹی سپورٹ سے باہر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر میں اینڈرائیڈ 16 صرف 7.5 فیصد فونز پر انسٹال تھا، اینڈرائیڈ 15 پر 19.3 فیصد، اینڈرائیڈ 14 پر 17.9 فیصد، اور اینڈرائیڈ 13 پر 13.9 فیصد ڈیوائسز چل رہی تھیں۔ یہی چار ورژن اب سیکیورٹی اپ ڈیٹس حاصل کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ارب سے زائد صارفین ایسے فون استعمال کر رہے ہیں جنہیں نئے سیکیورٹی پیچز دستیاب نہیں، جس سے وہ سائبر خطرات کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں۔
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر فون اینڈرائیڈ 13 یا جدید ورژن پر اپ ڈیٹ نہیں ہو سکتا تو بہتر سیکیورٹی کے لیے نیا ڈیوائس خریدنے پر غور کریں۔ ایپل صارفین کے لیے بھی iOS 26 پر منتقلی کا عمل جاری ہے، تاہم مکمل طور پر سپورٹ سے باہر آئی فونز کی تعداد نسبتاً کم ہے۔