سعودیہ: 1800 سال قبل حنوط شدہ چیتوں باقیات برآمد
سعودیہ: 1800 سال قبل حنوط شدہ چیتوں باقیات برآمد
**سعودی عرب سے 1800 سال قدیم حنوط شدہ چیتوں کی دریافت**
سائنسدانوں نے سعودی عرب کے شمالی علاقے شہر عرعر کے قریب ایک تاریخی دریافت کی ہے، جہاں 1800 سال قدیم سات عدد حنوط شدہ چیتوں کی لاشوں اور 54 چیتوں کی ہڈیوں کے باقیات دریافت ہوئی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی سفیر اور اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
یہ ممیاں قدرتی طور پر صحرائی ماحول میں خشک ہونے کے نتیجے میں محفوظ ہوئی ہیں۔ ان کی آنکھیں گدلی اور جلد پر جھریاں موجود ہیں، جو ان کی قدیم حالت کو ظاہر کرتی ہیں۔
جرنل "کمیونیکیشنز ارتھ اینڈ انوائرنمنٹ” میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، محققین ابھی تک یہ جاننے سے قاصر ہیں کہ اس تعداد میں چیتے اس جگہ پر کیسے پہنچے۔ ممکنہ طور پر یہ کوئی ایسی جگہ رہی ہو جہاں مادہ چیتے اپنے بچوں کو جنم دیتی اور پرورش کرتی تھیں۔
یہ دریافت قدیم حیاتیات اور خطے کی ماحولیاتی تاریخ کے حوالے سے اہم سمجھی جا رہی ہے۔